Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

2

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
سب سے بالاو والا ہمارا نبی
بجھ گیئں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کہ آیا ہمارا نبی
خلق سے اولیا اولیاسے رسل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی
جیسےسب کا خدا ایک ہےایسے ہی
ان کا ان کا تمہارا ہمارا نبی
کون دیتاہے دینے کو منہ چاہیئے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
جنکے تلووں کا دھوون ہے آب حیات
ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی
قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاندبدلی کا نکلا ہمارا نبی
غمزدوں کو رضا  مژدہ  دیجے کہ ہے
بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی

اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی ؒ کے منتخب اور دل آفروز کلام

#آمدہےسرکارﷺکی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.